شاہین شاہ آفریدی کے شاہد آفریدی کی بیٹی انشاہ سے نکاح کی تاریخ پکی

نکاح کی تقریب 3 فروری 2023ء کو کراچی میں ہوگی

57

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نئے سال میں اپنی زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے جارہے ہیں، 22 سالہ شاہین کا نکاح 3 فروری کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی منجھلی بیٹی انشاہ آفریدی سے ہوگا۔شاہین شاہ آفریدی اور انشاہ آفریدی کی منگنی 2 سال قبل ہوئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق نکاح کی تقریب کراچی میں ہوگی، جس کیلئے شاہین شاہ آفریدی نے شلوار قمیض اور واسکٹ پشاور سے بنوایا ہے وہ پشاوری چپل بھی پہنیں گے۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی بیٹی انشاہ آفریدی ابھی زیر تعلیم ہیں، اس لئے رخصتی کچھ عرصے بعد ہوگی۔
دوسری جانب شاہد خان آفریدی کی بڑی صاحبزادی اقصٰی کا نکاح رواں ماہ کے آخر میں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  انقلاب کیلئے ہمیں وکلاء برادری کی اشد ضرورت ہے، عمران خان
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.