رمیز راجا کو ہٹانے کی تیاریاں مکمل، سمری منظور

نجم سیٹھی کو دوبارہ چیئرمین پی سی بی بنائے جانے کا قوی امکان

7

پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اس سلسلے میں وزارت بین الصوباٸی رابطہ کی جانب سے پی سی بی گورننگ بورڈ میں تبدیلیوں اور آئین میں ترامیم کی سمری وزیر اعظم آفس بھجوائی تھی۔سمری میں رمیز راجہ اور اسد علی خان کی جگہ نجم سیٹھی اور شکیل شیخ کو حکومت کی جانب سے پی سی بی کے گورننگ بورڈ میں رکن مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔وزیر اعظم نے وزارت بین الصوباٸی رابطہ کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعظم کی مںظوری کے ساتھ ہی چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پنڈی ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے دی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.