متنازعہ ٹویٹ کیس؛ اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی

اعظم سواتی نے ایک ہی جرم 2 بار کیا، عدالت کا فیصلہ

49

اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے متنازعہ ٹویٹ کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے، جس میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی نے ایک ہی جرم 2 بار کیا، اس لئے عدالت ملزم کی درخواست ضمانت خارج کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ متنازعہ ٹویٹ کیس میں سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر 3 بار فیصلہ مؤخر کیا گیا، کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے والے جج راجہ آصف محمود کا تبادلہ ہو گیا تھا، اور انہیں وزارت قانون سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فوری طور پر اسلام آباد ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر ڈاکومنٹری تیار کی ہے، شیری رحمان
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.