وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ امید ہے آئی ایم ایف پروگرام ایک دو دن میں بحال ہو جائے گا۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کو ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر اعتراض نہیں ہے، بارہ لاکھ پر اِنکم چھوٹ برقرار رہے گی۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف کو ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر اعتراض نہیں نہ ہی آئی ایم ایف کو 12 لاکھ آمدن پر اِنکم ٹیکس چھوٹ پر اعتراض ہے۔
آئی ایم ایف کا تنخواہ بڑھانے سے کوئی تعلق نہیں ہے، غریب عوام کو ریلیف ملے گا امیروں پر ٹیکس لگے گا۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ٹیکس بڑھانے پر ناراض ہوجاتے ہیں، وزیراعظم بار بار ٹیکس کم کرنے پر زور دے رہے ہیں۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سونے کی درآمد پر ڈیوٹی کم کررہے ہیں، گزشتہ مالی سال چودہ سے پندرہ کلو گرام سونا قانونی طریقے سے پاکستان آیا، اسی ٹن سونا ملک میں سمگلنگ سے آ رہا ہے۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل جیولرز ایسے بھی ہیں جن کی روزانہ کروڑ روپے سے زائد کی آمدن ہوتی ہے لیکن جب دکاندار سے پوچھا تو کہا روزانہ چار ہزار کی سیلز ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال ساڑھے چھ ارب ڈالر کا خوردنی تیل درآمد آنے کا تخمینہ ہے۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ اگر چار دنوں میں ریفنڈ کی سلسلہ شروع نہ ہو سکا تو آئندہ دو ماہ میں پیسے کلئیر کر دیں گے۔