افغانستان کے صوبے ننگرہار میں بم دھماکا، 2 شہری جاں بحق، 28 زخمی

101

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں دو شہری جاں بحق اور 28 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ آج صبح صوبے ننگرہار کے ضلع غنی میں واقع شرگار مارکیٹ میں پیش آیا ہے۔

صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت کے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا ایک مقناطیسی بم (میگنیٹک ڈیوائس) کے ذریعے کیا گیا جس کا ہدف ضلعی محکمہ صحت کی گاڑی کو نشانہ بنانا تھا۔ دھماکے میں دو شہری جاں بحق اور 28 زخمی ہو گئے جن میں اسلامی امارات فوج کے 5 اہلکار بھی شامل ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ واقعے کی ذمے داری تاحال کسی گروپ کی جانب سے قبول کرنے کا دعویٰ سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکا میں ٹرین کے مسافر نے دوسرے شخص کا چہرہ چبا لیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.