سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی بن فیصل بن ترکی انتقال کر گئے ۔
سعودی ایوان شاہی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ان کی نماز جنازہ آج مسجد الحرام میں نماز عصر کے بعد ادا کی جائے گی۔
شہزادہ ترکی بن فیصل سعودی عرب کے سابق فرمانروا شاہ فیصل کے صاحبزادے تھے۔
انہوں نے سعودی حکومت میں اہم ذمہ داریاں نبھائیں جن میں برطانیہ اور امریکا میں بطور سفیر کی ذمہ داری بھی شامل تھی۔
وہ 1979 سے 2001 تک سعودی انٹیلی جنس کے سربراہ بھی رہے۔