ثانیہ مرزا احساس جرم کا شکار ؟ وجہ ایسی کہ سب افسردہ ہوگئے

11

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستان کے اسٹار کرکٹر شعیب ملک کی جوڑی دنیائے کھیل میں کافی مشہور ہے ، یہ دونوں اسٹار کھلاڑی سال 2010 میں شادی کے بندھن میں منسلک ہو ئے۔

 ان سے متعلق خبریں مسلسل پاکستانی میڈیا پر شائع ہوتی رہتی ہیں۔

لوگ ہمیشہ ان کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں اور اس کامیاب جوڑے کو بہت پسند کرتے ہیں۔

ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں  اپنے بیٹےاذہان مرزاملک کی نرسری گریجویشن تقریب میں شرکت نہیں کرنے کا بے حد افسوس ہے۔

ٹینس اسٹارثانیہ مرزا نےانسٹااسٹوریزمیں لکھا “میں انگلینڈ میں میچ کھیل رہی ہوں اور میرابچہ آج گریجویٹ ہوگیاہے، میں اس تقریب کا حصہ نہیں تھی اور یہ بہت خوفناک احساس تھا لیکن بدقسمتی سے ہم ایک ہی وقت میں دوجگہوں پرموجود نہیں ہوسکتے۔ ماں کا احساس جرم حقیقی ہے جو کبھی نہیں رُکتا”۔

انہوں نےمزیدلکھا کہ “میں بہت خوش قسمت ہوں کہ ایک فیملی اور سپورٹ سسٹم ہے جو مجھے اپنے خوابوں کا تعاقب کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ آئیے دوسروں کے اور اپنے ساتھ مہربان رویہ رکھیں”۔

واضح رہےکہ ثانیہ مرزا کی غیر موجودگی اذہان کے والد اورپاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شعیب ملک ‘پرفیکٹ بابا’ کا کرداربخوبی نبھا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اٹلی، برفانی تودہ گرنے سے 5 کوہ پیما ہلاک 8 زخمی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.