کراچی میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 2 بیٹیاں جاں بحق

مچھرکالونی ميں مکان کی چھت گرگئی

38

مچھرکالونی میں گھر کی کمزور چھت گرنے سے ملبے تلے آکر ماں اپنی دو بچیوں سمیت جاں بحق ہوگئی۔کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے آکر ماں اور اس کی دو بیٹاں جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ نورعالم خان نامی شخص کے گھر میں مرمتی کام جاری تھا اور گھر کا سارا سامان چھت پر رکھا گیا تھا، لیکن کمزور چھت اضافی بوجھ برداشت نہ کرسکی اور گر گئی۔پولیس حکام کے مطابق چھت گرنے کے نتیجے میں ملبے تلے آکر 45 سالہ رشیدہ بی بی اور اس کی دو بیٹیاں یاسمین اور آمنہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں، جب کہ حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  لندن پہنچنے والے طیارے کے پہیوں سے لاش برآمد
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.