اگنی پتھ؛ بھارت واٹس اپ گروپس سے خوفزدہ، 35 گروپس پر پابندی عائد

46

اگنی پتھ؛ بھارت واٹس اپ گروپس سے خوفزدہ، 35 گروپس پر پابندی عائد

اگنی پتھ؛ بھارت واٹس اپ گروپس سے خوفزدہ، 35 گروپس پر پابندی عائد

بھارتی حکومت نے اگنی پتھ اسکیم کے خلاف غلط خبریں پھیلانے کے الزام میں 35 واٹس اپ گروپس پر پابندی عائد کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، مظاہرین نے ریلوے اسٹیشنز، ٹرینوں اور دیگر عوامی املاک کا کافی نقصان پہنچایا ہے۔

گذشتہ روز ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں جاری احتجاج کی وجہ سے 491 ٹرینوں کی خدمات متاثر ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کے باعث بہار اور مغربی بنگال کے مختلف شہروں سے نکلنے والی 7 ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ دونوں ریاستوں سے نکلنے والی دیگر 10 ٹرینوں کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

واضح رہے گذشتہ ہفتے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اگنی پتھ اسکیم کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد بھارتی فورسز کی تنخواہوں اور پینشنز کے بجٹ کو کم کرنا تھا۔

اس اسکیم کے تحت ساڑھے 17 سال سے 21 سال تک کی عمر کے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو فوج میں چار سال کے لیے بھرتی کیا جائے گا اور مدت کے اختتام کے بعد ان سب میں سے صرف 25 فیصد افراد کی مدت ملازمت ہی بڑھائی جائے گی۔

بعد ازاں ملک بھر میں مظاہروں کے بعد بھارتی حکومت نے عمر کی حد کو بڑھاتے ہوئے 23 سال کردیا تھا جبکہ اس اسکیم کے تحت فوج میں بھرتی ہونے والے افراد ’اگنی ویر‘ کہلائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  امریکا میں 62 سالہ بیوی نے قریب المرگ شوہر کو گولی ماردی

ملازمت کے اختتام پر ان نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو 11 سے 12 لاکھ روپے دیے جائیں گے جس کے بعد وہ پینشن وصول کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.