کولمبیا میں سابق گوریلا جنگجو ملک کے صدر منتخب

گستاؤف پیٹرو نے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی

70

کولمبیا میں بائیں بازو کے رہنما گستاؤف پیٹرو نے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی۔غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق گستاؤف پیٹرو نے 50.4 فیصد ووٹ حاصل کئے۔ ان کے مدمقابل روڈلف ہرنینڈز نے 47.3 فیصد ووٹ حاصل کئے۔دارالحکومت بگوٹا میں اپنے حامیوں کے سامنے خطاب کرتےہوئے گستاؤف پیٹرو نے کہا کہ آج سے کولمبیا تبدیل ہورہا ہے،یہ حقیقی تبدیلی ہمارے مقصد کے حصول میں مدد گار ثابت ہوگی اور ملک میں پیار،برداشت اور بات چیت کی سیاست کی جائے گی۔گستاؤف پیٹرو کا تعلق بائیں بازو کی جماعت سے ہے اور وہ بگوٹا کے سابق مئیر بھی ہیں۔ وہ کالعدم ایم 19 تنظیم کی جانب سے جنگجو بھی رہے ہیں اور قید بھی کاٹ چکے ہیں جس کے بعد انھیں عام معافی کے تحت رہائی ملی تھی۔اپنی پہلی تقریر میں گستاؤف پیٹرو نے متحد اور ساتھ مل کر چلنے کےلیے اپنے بدترین مخالفین کو بھی امن کا پیغام دیا اور کہا کہ حزب اختلاف کے تمام رہنماؤں کو کولمبیا کے مسائل حل کرنے کےلیے صدارتی محل آنے کی دعوت ہوگی۔

مزید پڑھیں:  جامعہ کراچی خودکش دھماکا؛ مرکزی سہولت کار زیب کا خاکہ تیار
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.