رات بھر ماں کی لاش کے نیچے دبی بچی معجزانہ طور پر بچ گئی

خالی پلاٹ سے خاتون کی لاش اور اس کے نیچے سے بچی ملی تھی

41

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں ایک پلاٹ سے خاتون کی لاش ملی ہے جسے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، جب کہ لاش کے نیچے سے زخمی حالت میں ایک بچی بھی ملی ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو رضاکار نے سماء سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ویران علاقے میں گائے اور پھینسیں چرانے والے آئے جنہوں نے بچی کے رونے کی آواز سنی، اور جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو خاتون کی لاش بھی موجود تھی، جس کے دیکھ کر 15 پر اطلاع کی گئی۔پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں تو ایک خاتون کی لاش پڑی تھی جسے سر پر گولی مارکر قتل کیا گیا تھا، جب کہ قاتل نے بچی کو زندہ ہی چھوڑ دیا، اور بچی پوری رات ماں کی لاش کے نیچے دبی رہی۔ریسکیو رضاکار نے بتایا کہ بچی کی ٹانگ پوری طرح زخمی تھی جب کہ لاش کے قریب سے ایک خول اور ایک غیر استعمال شدہ بلٹ ملی ہے۔پولیس حکام کے مطابق لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پنجاب کے ضمنی انتخابات میں فوج کی تعیناتی ضروری ہے، چیف الیکشن کمشنر
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.