بھارتی فوج کے ہاتھوں دو روز میں شہید کشمیریوں کی تعداد 7 ہوگئی
تین نوجوانوں کو کپواڑہ اور پلوامہ میں محاصرے کے دوران شہید کیا گیا
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دو نوجوانوں کو ضلع کپواڑہ کے علاقے لولاب جبکہ ایک نوجوان کو ضلع پلوامہ کے علاقے چاٹہ پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا گیا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں تلاشی آپریشنز جاری ہے۔بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپوں کے دوران کئی افراد کو گرفتار بھی کرلیا۔واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔اتوار کے روز بھارتی فوجیوں نے دو نوجوان کو کپواڑہ جبکہ دیگردو کولگام میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا تھا جبکہ تین کو گرفتار کیا گیا تھا۔