پاکستان نے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا

لاہور(تکبیر نیوز)پاکستان نے کراچی کی جیل میں قید 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا۔

14

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت کراچی کی جیل میں قید 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا۔ رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیربس کے ذریعے کراچی سے لاہور پہنچ گئے۔رہائی پانے والے قیدیوں میں کانجی، مانو، دانا، جیوا، رمیش، دنیش، دیوسی، میرو،۔ نارائن، لال جی، بھانرہ، نان جی، دنیش، ابو، یونس، نثار، عقیل، امین، فرید اور انیس شامل ہیں۔
ماہی گیروں کو ایدھی حکام کی نگرانی میں واہگہ بارڈر پر رینجرز حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ بھارتی ماہی گیروں کو جنوری 2019 میں سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  کال اور انٹرنیٹ پیکجز کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.