شمالی وزیرستان میں 4 دوستوں سمیت 6 افراد قتل

14

پولیس کے مطابق میرعلی گاؤں حیدر خیل کے قریب یوتھ آف وزیرستان کے سربراہ وقار احمد، اسد داوڑ، حماد اور سنید احمد اپنے ایک دوست کے ساتھ دن کے وقت کھانا کھانے کے بعد گاڑی پر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ سے چاروں دوست موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جن کی لاشوں کو میر علی اسپتال منتقل کیا گیا۔دوسرا واقعہ شمالی وزیرستان کے میرعلی تحصیل میں پیش آیا جہاں خدی مارکیٹ سے گزشتہ رات دو افراد کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرکے دریائے ٹوچی کے کنارے قتل کر دیا۔ دونوں مقتولین کے سروں میں گولیاں ماری گئیں تھیں۔ابھی تک کسی تنظیم نے مذکورہ واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ جاں بحق ہونے والے 4 افراد کا تعلق میر علی اور دو افراد کا تعلق لکی مروت سے ہے۔

مزید پڑھیں:  کراچی؛ نویں اوردسویں جماعت کے امتحانی پرچے لیک کرنے والا ملزم گرفتار
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.