کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان تاحال جاری ہے انٹر بینک میں ڈالر 200 روپے سے تجاوز کر گیا۔
انٹر بینک میں روپے کی قدرمزید کم ہوئی گئی ، انٹر بینک میں ڈالر 75 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ایک ڈالر 209روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔
اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور انٹربینک کے مقابلے میں 25 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی تاریخ کی نئی بلندیوں تک پہنچ گیا اور ایک امریکی ڈالر 212 روپے 25 پیسے کا ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ انٹر بینک میں ڈالر جنعہ 208 روپے 75 پیسے پر بند ہوا تھا۔
خیال رہے کہ خسارے اور زرِ مبادلہ کے کم ہوتے ہوئے ذخائر کی وجہ سے پاکستان میں روپے کی قدر میں بھی مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اورڈالر میں اضافے کے باعث ملکی قرضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق کرنسی کی قدر میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جب کہ بیرونی سرمایہ کاروں پر بھی اسکے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔