مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی، 3 کشمیری نوجوان شہید

18

غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج 3 کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دو نوجوانوں کوبھارتی فوجیوں نے ضلع کپواڑہ کے علاقے لولاب جبکہ ایک نوجوان کو ضلع پلوامہ کے علاقے چاٹہ پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مقبوضہ کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز بھی کپواڑہ اور کولگام کے اضلاع میں چارکشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

خیال رہے کہ کشمیر میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ33سال میں بھارت کی مسلسل ریاستی دہشت گردی کی وجہ سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ایک لاکھ 7ہزار860 بچے یتیم اور 22ہزار944 خواتین بیوہ ہوئیں۔

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں 2010 سے پرامن مظاہرین پر بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری فورسز کی طرف سے مہلک چھروں کے استعمال سے سینکڑوں نوجوان اپنی بینائی سے محروم ہو چکے ہیں۔

ہزاروں کشمیری جن میں زیادہ تر بچے ہیں ،بھارتی فورسزکی طرف سے پیدا کئے گئے خوف ودہشت کے ماحول کی وجہ سے نفسیاتی صدمے کا سامنا کر رہے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  ریلوے ملازمین کی تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال، ٹرین آپریشن میں تاخیر کا خدشہ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.