کرائے دار نے مالک مکان کے بچے کو اغوا کے بعد قتل کر دیا

لاہور پولیس نے بچے کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا

114

پولیس کے مطابق اسلام پورہ کا 8 سالہ احد گلی میں کھیلتا ہوا اچانک لاپتہ ہوگیا۔ دو روز بعد شیخوپورہ کے علاقے فیروز والہ سے جلی ہوئی لاش ملی۔لواحقین کے مطابق ملزم ذیشان مقتول احد کے گھر پر کرائے دار تھا۔ بچے کے والد نے کرایہ مانگا تو دونوں میں بحث چھڑ گئی۔ جسکا بدلہ لینے کیلئے ملزم نے گھناونا منصوبہ بنایا۔قاتل احد کے گھر والوں کے ساتھ مل کر بچہ ڈھونڈنے کا ڈرامہ بھی رچاتا رہا۔ پکڑے جانے پر اعتراف جرم کرلیا۔دوسری جانب اغوا کی ایک اور واردات میں مانگا منڈی کے 17 سالہ نوجوان کی لاش روہی نالے سے ملی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ رضوان کو قتل کرکےلاش نہر میں پھینکی گئی۔

مزید پڑھیں:  ایک دن میں 5 کروڑ ڈالرز سے زائد رقم جمع کروانے کا نیا ریکارڈ قائم
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.