پنجاب اسمبلی توڑنے کی حکمت عملی مکمل کر لی ہے، مونس الہیٰ

پی ڈی ایم جلدی الیکشن کو نہیں روک سکتی،رہنما ق لیگ

54

ٹویٹر پیغام میں رہنما ق لیگ کا کہنا تھا کہ آج عمران خان سے ملاقات میں اسمبلی توڑنے کی حکمت عملی مکمل کرلی ہے۔مونس الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جتنی مرضی کوشش کر لے جلدی الیکشن کو نہیں روک سکتی۔ اگلے الیکشن میں جیت عمران خان کی ہے۔دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر پنجاب کی جانب سے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے عمل کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اجلاس کا گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔خیال رہے کہ گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد انھیں ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کو کہا ہے۔

مزید پڑھیں:  سونے کی قیمت میں کمی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.