نازیبا ویڈیو کیس؛ عامر لیاقت کی بیوی کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

ملزمہ دانیہ بیگناہ قید ہے، وکیل ملزمہ لیاقت گبول

46

سٹی کورٹ کراچی میں جوڈیشل میجسٹریٹ شرقی نے اپنی ہی شوہر کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں عامر لیاقت مرحوم کی اہیلہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ملزمہ کے وکیل لیاقت گبول نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ملزمہ دانیہ بے گناہ اس وقت قید ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ان کو ضمانت دی جائے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مکیش کمار نے ملزمہ کے وکیل سے استفسار کیا کہ پوری سٹی کورٹ میں ایف آئی اے کا ایک ہی پراسیکیوٹر ہے، جمعرات کو ایف آئی اے کے کیسز کی سماعت ہوتی ہے، آج نا ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر موجود ہیں نا ہی تفتیشی افسر، اگر آپ دلائل دینا چاہتے ہیں تو ہم سننے کیلئے تیار ہیں۔بعد ازاں عدالت نے کیس کہ سماعت 22 دسمبر تک کے لیے ملتوی کردی۔عامر لیاقت کی موت سے چند ماہ قبل ان کی نازیبا ویڈیوز منظر عام پر آئی تھیں۔ جس کے بعد عامر لیاقت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اسی دوران دانیہ نے خانیوال میں خلع کے لیے درخواست بھی دائر کردی تھی۔نازیبا ویڈیوز منظر عام پر آنے کے کچھ ہی عرصے بعد عامر لیاقت انتقال کرگئے تھے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.