شہباز گل کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کے لیے بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست

مقدمے کے خاتمے کے لیے درخواست سماعت کے لئے منظور

14

شہباز گل کے خلاف درج مقدمہ ختم کرنے کے لیے بلوچستان ہائی کورٹ میں انصاف لائرز فورم کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔
عدالت نے شہباز گل پر درج مقدمے کے خاتمے کے لیے درخواست سماعت کے لئے منظور بھی کرلی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے وکیل اقبال شاہ ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کی طرح شہباز گل کے خلاف کے بھی بلوچستان میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی ، جس کو ختم کرنے کے لیے آج بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔واضح رہے پاک افواج اور اداروں کے خلاف بیان بازی پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں عزیز اللہ نامی شہری نے مقدمہ درج کرایا ہے۔

مزید پڑھیں:  بھارت میں تھانے میں مسلمان خاتون کو پولیس کی گولی لگ گئی، ویڈیو وائرل
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.