تکبیر نیوز (خانیوال): خانیوال کے علاقے آدھی والا میں مبینہ طور پر دیرینہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ کے نتیجے میں 50 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت افضل ولد رشید کے نام سے ہوئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے، تاہم واقعے کے مکمل محرکات جاننے کیلئے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور مقتول کی لاش کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔
دوسری جانب تھانہ صدر کبیروالا پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس کی جانب سے ملزمان کی شناخت یا گرفتاری کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔
