20 سالہ لڑکی اپنے سابق منگیتر کے ہاتھوں قتل

پولیس نے سابق منگیتر کو گرفتار کرلیا ہے

37

عرب ویب سائیٹ کے مطابق مصر کے علاقے پورٹ سعید کی رہائشی 20 سالہ خلودالسیّد فاروق درویش کو اس کے گھر پر ہی قتل کیا گیا۔
پولیس نے قاتل کی شناخت ایم ایس ظاہر کی ہے۔ قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس نے خلودالسیّد فاروق درویش کے قتل کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔مصری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ خلود کا سابق منگیتر منشیات کی لت میں مبتلا تھا اور منگنی ٹوٹنے کی وجہ بھی یہی تھی۔ قاتل نے خلود کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ نہ مانی جس پر ایم ایس خلود کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا۔رپورٹ کے مطابق مقتولہ نے ان افواہوں کے بعد اپنے منگیتر سے منگنی توڑدی تھی کہ وہ منشیات کے استعمال کا عادی ہے۔ایم ایس کی دھمکیوں سے گبھرا کر خلود نے کام پر جانا بھی چھوڑ دیا تھا لیکن ایم ایس نے اس کا پیچھا نہ چھوڑا اور اسے اسی کے گھر میں گھس کر قتل کردیا۔

مزید پڑھیں:  جانئے گڑ کا نہار منہ استعمال جسم میں کیا حیرت انگیز تبدیلیاں لاتا ہے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.