لاہور میں لوگوں سے لاکھوں روپے وصول کرنے والا جعلی مجسٹریٹ گرفتار

لاہور(تکبیر نیوز)پولیس نے نجی سوسائٹی میں لوگوں سے لاکھوں روپے وصول کرنے والے جعلی مجسٹریٹ کو گرفتار کرلیا۔

18

تکبیرنیوز کے مطابق چوکی ہلوکی پولیس نے ایک جعلی مجسٹریٹ کو حراست میں لیا ہے جو نجی سوسائٹی میں مجسٹریٹ بن کر لوگوں سے رشوت وصول کررہا تھا۔اس حوالے سے ایس پی وقار کھرل نے بتایا ہے کہ چوکی ہلوکی پولیس نے مددگار 15 کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، ملزم سے متعلق ریکارڈ چیک کرنے پر پتا چلا کہ وہ مجسٹریٹ نہیں ہے، ملزم تصدق ننکانہ صاحب کا رہائشی ہے جو خود کو علاقے میں بھی بطور مجسٹریٹ متعارف کرواتا تھا۔ایس پی کے مطابق ملزم مجسٹریٹ بن کر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے کا اعتراف بھی کرچکا ہے، ملزم کے مقدمہ درج کرکے اسے تفتیشی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بھارت میں اسرائیلی سفارت خانے پر دھماکا؛ پورا علاقہ گونج اُٹھا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.