ہتھکڑی لگا قیدی پولیس کی حراست سے فرار

25

تکبیر نیوز کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس مزنگ کی حراست سے ہتھکڑی لگے ملزم کے بھاگنے پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل نے نوٹس لیا اور مفرور ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ڈی آئی جی نے غفلت برتنے پر تھانہ مزنگ کے اے ایس آئی آصف اور اہلکار کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا حکم بھی دیا۔افسر کے حکم اور نوٹس پر پر مزنگ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم سلیم کو دوبارہ گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں:  جی سیون سمٹ، ترقی پذیر ممالک کے لیے چھ سو ارب ڈالر فنڈ کا اعلان
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.