سال 2022ء کو عجائب گھروں کے فن تعمیر کا سال قرار دیا گیا ہے کیونکہ اس سال دنیا بھر میں نئے میوزیم بنے یا ان کی نئی شاخیں کھولی گئی ہیں۔
دنیا کے نئے بہترین میوزیم یہ ہیں۔
جنوبی کوریا: روبوٹ سائنس میوزیم
میوزیم رواں سال کے آخر میں جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں روبوٹ سائنس میوزیم کھلنے والا ہے جسے روبوٹس اور ڈرونز کی مدد سے بنایا جائے گا جب کہ انسان اس عمل کی محض نگرانی کریں گے۔
اس میوزیم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ورچوئل ریئلیٹی، روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور ہولوگرام ٹیکنالوجی پر توجہ دی جائے گی۔
فرانس: کلونی میوزیم
پیرس میں قرون وسطیٰ جیسے موضوع پر بنایا گیا میوزیم کئی سالوں بعد دوبارہ مئی میں عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ یہ عمارت سابق رومن تھرمل باتھ کمپلیکس کے کھنڈرات پر بنائی گئی ہے جبکہ یہ کھنڈرات اور جدید فن تعمیر کا بہترین امتزاج ہے۔
دبئی: میوزیم آف فیوچر
دبئی میں بائیس فروری کو بیضوی عمارت جو کہ ایک آنکھ سے مشابہ ہے اور سیاح یہاں مستقبل کی جھلک دیکھ سکتے ہیں۔
اس میوزیم میں مصنوعی ذہانت، خلائی تحقیق، موسمیاتی تبدیلیوں اور مستقبل میں زندگی گزارنے کے ممنکہ طریقوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
ناروے: نیشنل میوزیم
رواں سال گیارہ جون کو اوسلو میں نارویجن نیشنل میوزیم کا افتتاح کیا گیا ہے جس میں پانچ ہزار سے زائد نمونے رکھے گئے ہیں جبکہ یہ نورڈک خطے کا سب سے بڑا آرٹ میوزیم ہوگا۔
اس میوزیم میں دنیا کے مختلف ممالک کے آرٹ نمونے رکھے جائیں گے۔ ایڈورڈ میونخ کی مشہور زمانہ پینٹنگ ’دا اسکریم‘ بھی اس میں رکھی جائے گی۔
علاوہ ازیں اس میوزیم میں شمالی یورپ کی سب سے بڑی آرٹ لائبریری اور آرکائیو بھی ہے۔
ترکی: استنبول ماڈرن
سن 2004ء میں استنبول میں جدید اور عصری آرٹ کا پہلا میوزیم کھولا گیا تھا لیکن بعدازاں اسے ایک دوسرے کمپلیکس میں منتقل کر دیا گیا تھا۔
اب اسے اطالوی معمار رینزو پیانو کی ڈیزائن کردہ ایک عمارت میں منتقل کیا جارہا ہے جس میں ایک لائبریری، ایک ڈیزائن بوتیک اور ایک سنیما گھر بھی ہوگا۔
ہانگ کانگ: پیلس میوزیم
کئی سالوں بعد امید کی جارہی ہے کہ ہانگ کانگ پیلس میوزیم جولائی 2022ء میں کھول دیا جائے گا۔
اس میوزیم میں تقریباً 900 روایتی چینی فن پارے نمائش کے لیے رکھے جائیں گے جن میں شاہی نوادرات اور نایاب کتب بھی شامل ہوں گی۔
مصر: گرینڈ میوزیم
شیشے اور پتھروں سے بنی عمارت تقریبا ایک کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہے جوکہ گیزا کے اہرام کے بالکل ساتھ۔
یہاں تقریبا ایک لاکھ اشیاء نمائش کے لیے رکھی جائیں گی جوکہ دنیا کا سب سے بڑا میوزیم ہو گا اور اس کا افتتاح رواں برس نومبر میں ہوگا۔
امریکہ: میوزیم آف براڈوے
نیو یارک تھیٹر انڈسٹری کی تاریخ کے لیے خصوصی طور پر ایک میوزیم وقف کیا گیا ہے جو 2022ء کے موسم گرما میں ٹائمز اسکوائر پر کھلنا ہے۔
انڈیا: میوزیم آف آرٹ اینڈ فوٹوگرافی
رواں سال کے آخر تک بھارت کے شہر بنگلور میں میپ نامی یہ میوزیم کھولا جائے گا جس میں 18 ہزار سے زائد نمونے اس پانچ منزلہ عمارت میں نمائش کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
آسٹریلیا: سڈنی ماڈرن
رواں سال 150 ویں سالگرہ کے موقع پر سڈنی میں نیو ساؤتھ ویلز کی آرٹ گیلری کی توسیع کرتے ہوئے اس میں سڈنی ماڈرن میوزیم کو بھی شامل کر دیا جائے گا۔