پاکستان نے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا

ماہی گیروں کو واہگہ کے راستے روانہ کیا جائیگا

17

حکام کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو اتوار 19 جون کو کراچی کی لانڈھی جیل سے رہا کیا گیا، جس کے بعد انہیں واہگہ بارڈر کے راستے پیر 20 جون کو بھارت روانہ کيا جائے گا۔بھارتی حکام کے مطابق رہا کیے جانے والے تمام ماہی گیروں کا تعلق بھارتی گجرات سے ہے۔ بھارتی سینیٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مختلف جیلوں میں لگ بھگ 500 کے قریب ماہی گیر قید ہیں، جس میں سے 358 ماہی گیروں کو گزشتہ 2 سال کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔اس سے قبل دو سال کے دوران 20 ماہی گیروں کو پاکستانی حکام کی جانب سے رہا کیا گیا ہے۔پاکستانی میری ٹائم سیکیورٹی کے مطابق عمومی طور پر ماہی گیروں کو ملکی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا جاتا ہے۔ اکثر اوقات ماہی گیر بحر ہند میں شکار کی تلاش میں سمندری حدود کی خلاف ورزی کر بیٹھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نیٹو سربراہ کی روس یوکرین جنگ کئی برسوں تک جاری رہنے کی پیشنگوئی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.