پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنا حق لینا جانتے ہیں۔یاسمین راشد نے لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن عام انتخابات سے مختلف ہوتے ہیں اور ہمارے امیدوار اپنے حلقوں میں مضبوط ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پر کیسز بنائیں لیکن ہم ہٹنے والے نہیں، یہ ضمنی انتخابات آسان نہیں ہیں کیونکہ الیکشن کمیشن اور پولیس نون لیگ کی ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ کو کہا گیا کہ یہ نون لیگ کا منصوبہ تھا، سب سے پہلے 2015 میں کے پی کے سے صحت کارڈ شروع کیا گیا۔