فیصل آباد میں ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق
(تکبیر نیوز)فیصل آباد میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ فیصل آباد سائیاں والا موٹر وے پر پیش آیا، جہاں مسافر بردار مزدہ کار کیٹرنگ ٹرالر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ مزدا ڈرائیور کے سو جانے کے باعث پیش آیا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے کے باعث مزدا گاڑی مکمل تباہ ہوگئی البتہ زخمی شخص کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایک عالمی تحقیقاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں ہلاکتوں کا باعث بننے والے پچاس عوامل اوربیماریوں میں ٹریفک حادثات پندرہویں نمبر پر ہیں۔