ارجنٹینا میں طوفانی ہواؤں نے ایئرپورٹ پر کھڑے طیارے کو گھما کر رکھ دیا

49

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ کے اطراف میں 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں، تیز ہواؤں کے باعث طیارہ اس قدر تیزی سے گھوما کہ دیکھنے والے دھنگ رہ گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بوئنگ 737 طیارے کا ایک حصہ بورڈنگ کیلئے استعمال ہونے والی سیڑھیوں سے بھی ٹکرایا، تاہم اس واقعے میں کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ ارجنٹینا میں تیز ہواؤں اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، باہیا بلانکا شہر میں ہفتے کے روز طوفانی ہوا سے ایک دیوار گرنے سے 13 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  شہریوں سے تاوان مانگنے والا ڈی ایس پی فیاض رانجھا گرفتار
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.