بیوی کی ناراضی پر سسرال کے سامنے باوردی فائرنگ کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار

46

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کے علاقے مصریال میں اہلیہ کہ ناراضی پر سسرال جاکر سرکاری رائفل سے سسر پر قاتلانہ حملہ کرکے دہشت پھیلانے والے باوردی پولیس اہلکار کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایکشن لیا۔

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے نوٹس لینے پرفیصل لطیف نامی پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے پولیس آرڈر و اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ ملزم پولیس اہلکار فیصل لطیف کے سسر کی مدعیت میں درج کیاگیا۔

مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ داماد فیصل لطیف کی شادی بیٹی سے ہوئی تین بیٹیاں ہیں داماد کا رویہ بیٹی سے اچھا نہ تھا مار پیٹ کرتا ہے، تین ماہ قبل بیٹی ناراض ہوکر میرے گھر آگئی، جہاں داماد فیصل باوردی حالت میں سرکاری رائفل لیے گلی میں آیا اور پھر دروازے پر لاتیں مارنے کے بعد چیخنا شروع کیا۔

مزید پڑھیں:  اسحاق ڈار توکیا بل گیٹس کو بھی بلالیں ملک ان سے نہیں چل سکتا، شیخ رشید
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.