وفاق کا بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز پر عائد جرمانے معاف کرنے کا اعلان

فیصلہ بندرگاہوں پر درپیش مشکلات کے باعث کیا گیا، وفاقی وزیر بحری امور فیصل سبزواری

199

وفاقی وزیر بحری امور سینیٹر فیصل سبزواری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا ہے کہ حکومت نے نے موجودہ صورتحال میں درپیش مشکلات کے باعث بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز کے جرمانے معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ٹرمینلز کی جانب سے عائد جرمانوں میں بھی خاطرخواہ کمی کی کوشش کی جائے گی، کاروباری طبقے کیلئے آسانیاں پیدا کرکے ہی معیشت میں استحکام لایا جاسکتا ہے۔فیصل سبزواری نے مزید کہا کہ کاروباری برادری سے ملاقات کرکے مزید اقدامات پر مشاورت کریں گے۔واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ کے باعث اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ایل سیز نہ کھولنے کے نتیجے میں بندرگاہ پر ہزاروں کی تعداد میں کنٹینرز پھنسے ہوئے۔

مزید پڑھیں:  مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید، 11 زخمی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.