بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں کو آگ لگا دی

177

رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹر میں ہندو انتہاپسندوں نے سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے نام سے جعلی اکاؤنٹس بنائے۔ ان اکاؤنٹس پر ہندوؤں کے خلاف نفرت پر مبنی نعرے اور مواد شئیر کیا گیا۔پوسٹس سامنے آنے پر ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں پر حملے کیے اور لوٹ مار کے بعد آگ لگا دی۔ آتشزدگی سے مسلمانوں کی دکانیں اورگھر مکمل طورپر جل کر راکھ ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز سامنے آنے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی اور نہ ہی آگ لگانے والوں میں سے کسی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اے ڈی بی پاکستان کا کلیدی اور دیرینہ ترقیاتی شراکت دارہے، ایاز صادق
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.