بجلی 2 روپے 20 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

فيصلے سے صارفين کو 17 ارب 81 کروڑ روپے کا ريليف ملے گا

64

سینٹرل پاور پرچيزنگ ايجنسی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو دسمبر کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 20 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کے لئے درخواست دے دی۔سی پی پی اے نے اپنی درخواست ميں مؤقف اختيار کيا کہ دسمبر میں آٹھ ارب نو کروڑ ساٹھ لاکھ یونٹس سے زائد بجلی پیدا کی گئی۔بجلی کی ریفرنس لاگت 9 روپے 3 پیسے فی یونٹ مقرر تھی جبکہ دسمبر میں بجلی کی پیداواری لاگت 7 روپے 11 پیسے فی یونٹ رہی۔ فيول ايڈجسٹمنٹ کی مد ميں 2 روپے 20 پيسے فی يونٹ کمی کی جائے۔
نیپرا کی جانب سے درخواست منظور کئے جانے پر فيصلے سے صارفين کو 17 ارب 81 کروڑ روپے کا ريليف ملے گا تاہم اس کا فائدہ لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  مودی سرکار کا دعویٰ جھوٹ نکلا؛ افغانستان میں گرنے والا طیارہ بھارتی نہیں روسی تھا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.