فٹبال کی عالمی بادشاہت کا تاج ارجنٹائن کے سر پر سج گیا

ورلڈ کپ کی تاریخ کا انتہائی سنسنی خیز فائنل قرار

55

میچ جیتنے کیلئے دونوں ٹیموں نے جان لڑادی لیکن قسمت لیونل میسی پر مہربان رہی۔فرانس اور اجنٹائن کی ٹیموں کے مابین فائنل میچ قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں کا میچ دو دو گول سے برابر رہا جس کے بعد 30 منٹ کا ایکسٹرا ٹائم دیا گیا۔
ایکسٹرا ٹائم میں دونوں ٹیموں نے پھر ایک ایک گول کردیا جس کے بعد ایکسٹرا ٹائم میں بھی میچ تین تین گول سے برابر رہا، میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا۔ارجنٹائن نے پینالٹی ککس پر فرانس کو 4-2 سے شکست دیدی۔

مزید پڑھیں:  چکوال میں مسافر بس حادثے کا شکار،9 افراد جاں بحق درجنوں زخمی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.