میسی فیفا ورلڈکپ 2022 کے بہترین کھلاڑی قرار

36

فیفا ورلڈکپ کے فائنل کے بعد تقریب تقسیم انعامات میں لیونل میسی کو پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ ارجنٹینا کے گول کیپر کو ایونٹ کا بہترین گول کیپر قرار دیا گیا۔ارجنٹینا کے اینزو فرنانڈز نوجوان کھلاڑی برائے ٹورنامنٹ رہے جبکہ فائنل میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیائے فٹبال کے دوسرے کھلاڑی فرانس کے ایمباپے گولڈن بوٹ کا ایوارڈ لے اڑے۔واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2022 کے فائنل کا فیصلہ پنلٹی شوٹ پر ہوا، جس میں ارجنٹینا نے دو کے مقابلے میں چار گول سے فتح اپنے نام کی۔ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی کا خواب تھا کہ وہ اپنی ٹیم کو فاتح بنائیں یوں ارجٹینا نے فرانس کو شکست دے کر تیسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا اور لیونل میسی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  جرمنی، "بزنس جائنٹس" کے خلاف قوانین کو سخت کرنے کا فیصلہ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.