روس کو یوکرین میں جنگی جرائم کی قیمت چکانی پڑے گی، امریکا

میزائل حملے روسی صدر ولادیمیر پوتن کی سفاکیت کو عیاں کررہے ہیں، کیرین جین

14

امریکی صدر جو بائیڈن کے پریس سیکریٹری کیرین جین پیئر نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا امریکا یوکرین پر روسی ڈرون حملوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔ یہ حملے روسی صدر ولادیمیر پوتن کی سفاکیت کو عیاں کررہے ہیں۔ امریکا یوکرین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور انکی مدد جاری رکھے گا۔امریکا نے ایران کے ڈرون پروگرام کے ساتھ کام کرنے والے ممالک اور کمپنیوں کے خلاف بھی کارروائی کی دھمکی دیدی۔واضح رہے کہ پیر کو یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روس کی جان سے میزئل برسائے گئے تھے جس میں چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ان حملوں کیلئے روس نے کامی کیز ڈرون کا استعمال کیا جس کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ روس نے یہ ڈرون ایران سے خریدے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عید الفطر؛ پاک فوج کے جوان سرحدوں پر دفاعِ وطن کے جذبے سے سرشار
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.