آزادی اورانسانی حقوق کے علمبردار نیلسن منڈیلا کی یاد میں ’منڈیلا ڈے‘

44

آزادی اورانسانی  حقوق کے علمبردارعظیم سیاسی رہنما نیلسن منڈیلا   کا  104 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔

نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کرنے والے نیلسن منڈیلا نے جیل کاٹی ، اپنوں سے دوری کا دکھ سہا، جلاوطنی بھی حصے میں آئی، لیکن رنگ اور نسل پرستی  کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی، سیاہ فاموں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ۔

نیلسن منڈیلا 18 جولائی سنہ 1918 کو  جنوبی افریقہ کے ایک گاؤں مویزو میں پیدا ہوئے۔

جنوبی افریقہ سے نسلی امتیاز کا خاتمہ کرنے والے اور ملک کے پہلے جمہوری صدر منتخب ہونے والے منڈیلا کا یوم پیدائش  ان کی  کی وفات کے بعد سے   ’منڈیلا ڈے ‘کے طور پر منایاجاتا ہے۔

اس موقع پر اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ  نیلسن منڈیلا نے دکھایا کہ ہم میں سے ہر ایک کے پاس سب کے لیے ایک بہتر مستقبل بنانے کی صلاحیت  اور ذمہ داری  موجودہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب منڈیلا  کے وژن سے متاثر ہوکر اپنی دنیا کو منصف مزاج ، ہمدرد، خوشحال اور پائیدار بنانے کے لیے کام کر سکتے ہیں۔

نیلسن منڈیلا کو امن کے نوبل انعام،سخاروف ایوارڈ ،یو ایس پریزیڈنٹ میڈل آف فریڈم سمیت کئی ایوارڈز سے نوازا گیا۔

جنوبی افریقہ میں نسلی امتیاز کے خاتمے ، جمہوری اقدارکو فروغ اور نئی زندگی بخشنے والی عظیم شخصیت نیلسن منڈیلا 95 سال کی عمر میں 5 دسمبر 2013 کو جوہانسبرگ میں انتقال کر گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  ایرانی تیل کی اسمگلنگ کی آمدن دہشت گردی میں استعمال ہونے کا انکشاف

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.