ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 6 روپے 40 پیسے مہنگا ہوا

20

کراچی:انٹر بینک میں ڈالر ایک ہفتے کے دوران 6 روپے 40 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

ڈالر اور دیگر کرنسی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 202.35 روپے سے بڑھ کر 208.75 روپے بلند سطح پر بند ہوا۔

ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 9 روپے مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 203 روپے سے بڑھ کر 212 روپے کی بلند سطح قائم کردی۔

ایک ہفتے میں انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کے علاوہ دیگر کرنسی بھی مہنگی ہوئیں۔

ایک ہفتے میں یورو 7 روپے مہنگا ہوکر 223 روپے کا ہوگیا جبکہ برطانوی پاؤنڈ 5.50 روپے مہنگا ہوکر 260 روپے کا ہوگیا۔

ایک ہفتے میں امارتی درہم 2.20 روپے مہنگا ہوکر 57.80 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا اور سعودی ریال 2.20 روپے مہنگا ہوکر 56.30 کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں:  روسی پولیس نے ریزرو فوجیوں کی طلبی کیخلاف روس میں احتجاجی مظاہرے منتشر کردیئے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.