سری لنکا میں ایندھن کے سنگین بحران کے بعد اسکولز اورسرکاری دفاتردو ہفتوں کے لئے بند

17

کولمبو: سری لنکا میں ایندھن کے سنگین بحران کے بعد اسکولز اورسرکاری دفاتردو ہفتوں کے لئے بند کردئیے گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں تیل کی درآمدات پرادائیگیاں نہ ہونے کے باعث ایندھن کا بحران سنگین ہوگیا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طورپر معطل ہونے کے بعد حکومت نے اسکولز اورسرکاری دفاتردو ہفتوں کے لئے بند کردئیے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت تعلیم نے اساتذہ اورطلبا کو بجلی کی فراہمی پر آن لائن تعلیم کو یقینی بنانے کےلیے کہا ہے۔

سری لنکا کی وزارت پبلک ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی معطلی اورنجی گاڑیوں کوپیٹرول نہ ملنے کے باعث صرف ضروری عملے کودفاتربلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا معاشی بحران، عوام سائیکل سروسز کے استعمال کرنے پر مجبور

واضح رہے کہ سری لنکا کی حکومت نے رواں ہفتےمیں پیٹرول کی بچت کے پیشِ نظر  جمعے کی چھٹی کا اعلان کیا تھا، تاہم اس اقدام کے باوجود بھی پیٹرول اسٹیشن کے باہر لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔

خیال رہے سری لنکا کو کچھ ماہ سے شدید مہنگائی اور طویل دورانیہ لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے، جس کے بعد کئی ماہ سے احتجاج بھی جاری ہیں اور بعض اوقات احتجاج تشدد میں بھی تبدیل ہوئے ، مظاہرین کی جانب سے صدر گوٹابایا راجا پاسکا کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  بھارتی  سیاستدان  مسلمانوں کیخلاف نفرت  بھڑکا رہے ہیں، جامعہ الازہر
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.