وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف کی دانیال عزیز کی عیادت کیلئے سروسز اسپتال آمد

40

حادثے میں زخمی ہونے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء کے دانیال عزیز سروسز اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز دانیال عزیز کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے۔ حمزہ شہباز نے دانیال عزیز کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی آمد کے موقع پر پروٹوکول کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کے مختلف وارڈز میں داخلہ پر پابندی لگادی گئی۔ اسپتال کا سکیورٹی اسٹاف مریضوں اور ان کے لواحقین کو دھکے دیتا رہا۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ڈاکٹر زنے دانیال عزیز کی جان بچانے کے لئے بے حد محنت کی۔ دانیال عزیز کی سرجریز کے لیے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔
اس سے پہلے دانیال عزیز کے سٹی اسکین سمیت دیگر ٹیسٹ کیے گئے، ایکسرے رپورٹ کے مطابق دائیں بازو کے اوپر والے حصے کی 3 ہڈیاں فریکچر ہیں۔ پسلیوں میں فریکچرسے پھیپڑے بھی متاثر ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ، مونس الہٰی اشتہاری قرار
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.