خبر دار، دوران سفر طیارے یا مسافروں کا سامان چرانے پر سزا ہوگی

37

ریاض: سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوشن نے طیارے میں موجودہ چیز یا موجود افراد کا سامان چوری کرنا قابل سزا جرم قرار دیا ہے۔

سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ شہری ہوا بازی کے قانون کی دفعہ 154/7 میں طیارے یا اس پر موجود افراد کا سامان چوری کرنے کی سزا بیان کی گئی ہے۔

پبلک پراسیکیوشن نے اس حوالے سے بتایا کہ جو شخص طیارے کا سامان یا اس پر موجود کسی مسافر یا عملے کا سامان چوری کرے گا اسے 5 برس قید اور 5 لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی۔

واضح رہے کہ بعض مسافر طیارے پر سہولت کی غرض سے فراہم کی جانے والی بعض اشیا کو اپنی ملکیت سمجھ بیٹھتے ہیں اور وہ طیارے سے اترتے وقت سامان اپنے ہمراہ لے جاتے ہیں، اس قسم کے واقعات کو روکنے کے لیے مذکورہ سزا مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سال 2022ء عجائب گھروں کے فن تعمیر کا سال قرار، دیکھیں دنیا کے 10 نئے عجائب گھر
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.