حرمین شریفین سمیت پوری دنیا میں ناموس رسالت ؐپر خطبات جمعہ

لاہور(تکبیر نیوز) حرمین شریفین سمیت پوری دنیا میں ناموس رسالت ؐ پر خطبات جمعہ دیے گئے۔

23

رسول ؐ کی ناموس ہر مسلمان کو اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے، ناموس مصطفیٰ ؐ کی توہین کو عالمی سطح پر جرم قرار دیا جائے ، ناموس مصطفیؐ کی توہین سے بڑا کوئی جرم نہیں ، ہندوستان کی حکومت مجرمین کو گرفتار کرے اور اس قبیح عمل پر سرکاری سطح پر مسلمانوں سے معافی مانگے، یہ بات پاکستان اور دنیا اسلام میں تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ ، خطباء نے جمعہ کے خطبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔خطبات جمعہ میں خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مولانا ڈاکٹر ابو بکر صدیق ، علامہ عبد الحق مجاہد ، قاضی مطیع اللہ سعیدی ، مولانا اسد اللہ فاروق ، مولانا اسعد زکریا ، مولانا حق نواز خالد ، مولانا عبید اللہ گورمانی ، علامہ طاہر الحسن ، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا حنیف عثمانی ، پیر اسعدحبیب شاہ جمالی ، مولانا محمد اصغر کھوسہ اور دیگر نے کہا کہ ہندوستان کی حکمران پارٹی کے قائدین کی طرف سے رسول اکرم ؐکی توہین پر پوری دنیا میں احتجاج ہو رہا ہے ، ہندوستان کی حکومت مجرمین کو گرفتار کرنے کی بجائے مسلمانوں پر مظالم کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈی جی آئی ایس پی آر سیاسی بات نہیں کررہے، ان کے پاس فیکٹس ہیں، مریم نواز
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.