فیٹف میں کامیابی کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے،شہباز گل
شہباز گل کا آئی ایم ایف سے کيا گيا معاہدہ تسليم کرنے سے انکار
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شہباز گل کا کہنا تھا کہ سب کو یاد ہونا چاہیے کہ منی لانڈرنگ کی وجہ سے ہمارا ملک گرے لسٹ میں گیا تھا کیونکہ دنیا کو خدشہ تھا منی لانڈرنگ کا پیسہ دہشت گردی کے لیے خرچ نہ ہو۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ فيٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا تمام کام پی ٹی آئی حکومت نے کيا، اس کا کريڈٹ بھی ہميں ہی جاتا ہے۔ دوسری جانب شہباز گِل اپنی حکومت کی رخصتی کے دو ماہ بعد ملنے والی کامیابی کا سہرا اپنے سر پر سجانے کی کوشش کر رہے ہيں تاہم آئی ایم ایف سے کيا گيا معاہدہ تسليم کرنے سے انکار کردیا۔شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے جاننے والوں کا جواب دینا ہے تو آپ خونی رشتوں کا جواب دےدیں، بنی گالہ جانا ہے جہاں سے دل کرے اٹھالیں، رانا ثنا اللہ جیسے بت کے سامنے جھکوں گا تو بھی میں شرک کروں گا۔تحریک انصاف کے رہنما نے گزشتہ روز کراچی میں قومی اسمبلی کے ایک حلقے میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کہا کہ کل کراچی کا الیکشن سب نے دیکھا، پی ٹی آئی جس ریس میں نہیں وہ ریس ہی نہیں۔