کابل میں سکھوں کی عبادت گاہ میں دھماکہ

58

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج ایک گردوارے میں دھماکے ہوا جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا کابل کے علاقے کارتی پروان کے ایک گردوارے میں آج صبح ہوا جس کے بعد علاقے میں متعدد گولیوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

گردوارے کے انتظامی عہدیدار گرنام سنگھ نے خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے وقت گردوارے میں تقریباً 30 افراد موجود تھے۔

مقامی خبروں کے مطابق یہ علاقہ گنجان آباد ہے اور متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

گرنام سنگھ کا کہنا ہے کہ طالبان ہمیں گردوارے میں داخلےکی اجازت نہیں دے رہے اور ہمیں گردوارے کے اندر کی صورتحال سے متعلق فی الحال کچھ علم نہیں ہے۔

دوسری جانب گردوارے میں دھماکے سے متعلق طالبان حکام کی جانب سے تاحال  کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈاکٹر قتل
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.