عالمی موسمیاتی ادارے نے بڑھتی گرمی سے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کردیا

110

عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے کہا ہے کہ گرمی کی لہر اس ہفتے شدت اختیار کرنے والی ہے جس کی وجہ سے دل کے دورے اور دیگر وجوہات کیوجہ سے اموات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایم او نے بیان جاری کیا جس میں اس نے کہا کہ شمالی امریکہ، ایشیا، پورے شمالی افریقہ اور بحیرہ روم میں درجہ حرارت رواں ہفتے طویل عرصے تک 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر رہے گا کیونکہ ہیٹ ویو میں شدت بڑھتی جارہی ہے۔بیان میں یہ بھی کہا گیا اگرچہ زیادہ تر توجہ دن کے درجہ حرارت پر مرکوز ہوتی ہے تاہم رات کے درجہ حرارت سے صحت سے متعلق بڑے خطرات منسلک ہیں بالخصوص کمزور افراد پأر مشتمل آبادی کے لیے۔

مزید پڑھیں:  امریکی صدر کا کانگریس سے پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس 3 ماہ معطل کرنے کا مطالبہ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.