تنخواہ کی عدم ادائیگی پر پاکستان کے ہاکی کوچ عہدے سے مستعفی

112

رابطہ پر ایمسٹرڈیم میں موجود سیگفریڈ ایکمین نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان کے لیے خدمات انجام دینے پر مجھے میرا حق ضرور مل جائے گا،لیکن موجودہ حالات میں مالی مسائل کے سبب مجھے اپنے اہل خانہ کی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے آگے قدم بڑھانا ہے۔
ایکمین نے13 مارچ کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری جنرل، پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور وزیر اعظم کے دفتر سے درخواست کی تھی کہ ایک برس سے رکی ہوئی تنخواہ جاری کی جائے تاکہ پاکستان جونیئر ایشیا کپ اور ایشین گیمز کے لیے موزوں تیاری کر سکے۔ تاہم یاددہانی کے باوجود ان کو کوئی جواب نہیں ملا۔ایکمین نے اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ پر میں ایف آئی ایچ کی تادیبی کمیٹی سے رابطہ کا حق رکھتا ہوں.سیگفریڈ ایکمین پاکستان سے قبل جاپان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کوئٹہ میں خاتون بمبار کے خودکش حملے کا خطرہ، الرٹ جاری
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.