بڑے بڑے نام تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں،اسدعمر

عمران خان کی ہدایت پر کوئٹہ آیا ہوں،رہنما تحریک انصاف

13

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران اسدعمر کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان الیکشن کی طرف جا رہا ہے اور بڑے بڑے نام تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں۔ پی ڈی ایم کی صفوں میں کافی پریشانی ہے، امپورٹڈ حکومت کو بھاگنے نہیں دیں۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ واضح بیرونی مداخلت کے ذریعے امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی، اس وجہ سے امپورٹڈ حکومت نے ناکام ہونا ہی تھا۔ عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے حکومت بات کرنا چاہے تو ہم تیار ہیں ،انتخابات کے علاوہ کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی۔

مزید پڑھیں:  اڈیالہ جیل میں قیدیوں کو درپیش مشکلات اور انکے حل سے متعلق اسلام آبادہائیکورٹ کے اقدامات
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.