مشکل فیصلوں کا نقصان (ن) لیگ کو ہوا ہے، نواز شریف

21

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے رابطہ کیا اور ضمنی انتخابات کے نتائج کے تناظر میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کرتے ہوئے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کردی۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کہنا تھا کہ مشکل فیصلوں کا نقصان ن لیگ کو ہوا ہے۔ پارٹی کے قائد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں اور ابھی انتخابی نتائج آ رہے ہیں۔دوسری جانب نواز شریف نے شہباز شریف کو ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کی۔ نواز شریف نے کہا کہ واضع نتائج آنے کے بعد ہنگامی اجلاس میں آئندہ مرحلے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  وائٹ ہاؤس سے کوکین برآمد، امریکی صدر کا جواب دینے سے گریز
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.