سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

29

سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم 1500 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ 

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 27 ڈالر کا مزید اضافہ ہوا جس سے  فی اونس سونے کی قیمت 1846 ڈالر تک پہنچ گئی۔

پاکستان میں ڈالر کے ساتھ ساتھ سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم 1500 روپے کا بڑا اضافہ ہوا۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 45 ہزار500 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب سونے کی 10گرام قیمت میں بھی 1285 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 742 روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  اجتماعی ذیادتی کا نشانہ بننے والی نوعمر لڑکی سیلاب متاثرہ نہیں ہے، شہلا رضا 
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.