ڈالر کی اونچی اڑان جاری، 208 روپے 75 پیسے کا ہوگیا

18

ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان تاحال جاری ہے اور انٹربینک میں ڈالر 208 روپے 75 پیسے کا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور آج بھی ڈالر کی قدر میں ایک روپے 8 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

انٹر بینک میں روپے کی قدر مذید کم ہوئی گئی ، انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 8 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ایک ڈالر 208روپے 75 پیسے کا ہوگیا۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور انٹربینک کے مقابلے میں یہاں ڈھائی روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں  ڈالر کی تاریخ کی نئی بلندیوں تک پہنچ گیا اور ایک امریکی ڈالر 212 روپے کا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر 207 روپے 68 پیسے پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  موٹروے پر بھیرہ ریسٹ ایریا میں احسن اقبال اور پی ٹی آئی ورکرز آمنے سامنے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.